مشرق وسطیٰ

اتحاد بین المسلمین کے اصول کے تحت پرامن محرم الحرام کی جانب گامزن ہیں،سلمان رفیق

انتظامیہ اور امن کمیٹیاں معاملہ فہمی کیساتھ عمدہ انتظامات کر ریے ہیں۔سرکاری سطح پر شربت سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کا مشن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اراکین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نےفیصل آباد کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال،ڈی آئی جی سپیشل برانچ بھی تھے۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور آر پی او ڈاکٹر عابد خان نےمحرم الحرام انتظامات بارے بریفنگ دی۔کمشنر نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن میں عشرہ محرم کے دوران یوم عاشور تک 4402 مجالس اور 1528 جلوس منعقد ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 163 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 122 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے.فیصل آباد میں 205 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔7 محرم سے آرمی اور رینجرز کی 10، 10 کمپنیاں بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگی۔کمشنر نے بتایا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر صحت وچیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں جاکر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پنجاب کے 7 ڈویژنز کا دورہ کر چکےہیں انتظامات مثالی اور تمام انتطامیہ و فورس تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلا رہے ہیں۔اتحاد بین المسلمین کے اصول کے تحت پرامن محرم الحرام کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ممبران اسمبلی چوہدری شہبازبابر،جعفر علی ہوچہ،خان بہادر ڈوگر،قدسیہ بتول،عظمی جبیں راجہ،ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ،سی پی او کامران عادل کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور متعلقہ اداروں کےافسران بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اراکین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے چوک گھنٹہ گھر کا دورہ کیا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے محرم پلان پر جاری عملدرآمد پر بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے چوک گھنٹہ گھر میں سرکاری سبیل پر شہریوں کو شربت پلایااور سبیل کے انتظامات کو سراہا۔کمشنر نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں محرم جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات پر45 سبلیں فعال اور انتظامات کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔صوبائی وزراء نے کہا کک
انتظامیہ اور امن کمیٹیاں معاملہ فہمی کیساتھ عمدہ انتظامات کر ریے ہیں۔سرکاری سطح پر شربت سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
صوبائی وزراء نے کہا کہ محرم الحرام پرامن اور مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ گزر رہا ہے،محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری جلوسوں کی بھرپور مانیٹرنگ جاری ہے۔صوبائی وزیر وچیئرمین کابینہ کمیٹی نے لائسنس ہولڈرز،امن کمیٹی ارکان،شیعہ کمیونٹی، منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے انتظامات بارے دریافت کیا۔اراکین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے فیصل آباد میں مرکزی جلوس کے راستے،امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔وہ
مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر، امام بارگاہ حیدریہ ودیگر امام بارگاہوں میں گئے اور منتظمین سے انتظامات بارے دریافت کرکے اطمینان کا اظہارکیا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی کے ارکان نے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ اور پولیس کے انتظامی وحفاظتی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور یوم عاشور تک انتظامات کو چوکس رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button