اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیل نے انٹونیو گوٹیرش کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے دیا

دوسری طرف ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے زیادہ تر میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میزائلوں کے سبب فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے ایک روز بعد مشرق وسطیٰ میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے اور خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ طویل عرصے سے جاری یہ تنازعہ اب علاقائی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے منگل یکم اکتوبر کی شب داغے گئے بہت سے میزائلوں کو مار گرایا تھا جبکہ واشنگٹن میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہازوں نے اسرائیل کے دفاع میں مدد کی۔
دوسری طرف ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے زیادہ تر میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میزائلوں کے سبب فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔
اسرائیل پر ایرانی میزائلوں سے حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کی شب دیر گئے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔ اس حوالے سے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران نے ”آج رات ایک بڑی غلطی کی ہے اور وہ اس کی قیمت ادا کرے گا۔‘‘
دوسری جانب ایک ایرانی کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کی سرزمین پر کوئی جوابی کارروائی کی تو بنیادی ڈھانچے پر وسیع پیمانے پر حملے کیے جائیں گے۔
مشرق وسطیٰ میں اس بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج بدھ کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button