وفاقی محتسب کے افسران کی کو ٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی
وفاقی محتسب کے افسران نے بعض شکایات پر موقع پر ہی ہدایات دیں جبکہ بعض شکایات متعلقہ محکمہ جات کے سربرا ہان کے ذریعے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی
اسلام آ باد(نمائندہ وائس آف جرمنی): وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ڈائر یکٹر جنرل محمد اشفا ق احمد اور کنسلٹنٹ خا لد سیال نے گزشتہ روز کو ٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور شکا یات کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جا ری کر کے متعدد شکا یات مو قع پر ہی نمٹا دیں۔کھلی کچہری میں بڑ ی تعداد میں شکا یت کنند گان نے شر کت کی اور پاسپورٹ آ فس، ہا ئر ایجو کیشن کمیشن، پوسٹل لائف انشورنس، اسٹیٹ لائف انشو رنس، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام، پاکستان پوسٹ آ فس اور قو می بچت سمیت وفاقی محکموں کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے بعض شکایات پر موقع پر ہی ہدایات دیں جبکہ بعض شکایات متعلقہ محکمہ جات کے سربرا ہان کے ذریعے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈا ئر یکٹر جنر ل نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں قائم وفاقی اداروں کے جملہ افسران و ملازمین قانون و قاعدے کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے اخباری نما ئند وں سے ملا قا ت کے دوران وفاقی محتسب کے اقدا مات، اختیارات، دائرہ کا ر اور شکایات داخل کرا نے کے طر یق کار کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب کے افسران نے وفاقی محتسب کے با رے میں آگا ہی لیکچر بھی دیا۔ انہوں نے کھلی کچہری کے اغراض ومقاصد اور طریقہء کار کے بارے میں شکایات کنندگا ن کو بریف کیا۔ وفاقی محتسب کے افسران نے بتایا کہ کوئی بھی شہری سادہ کاغذ پر وفاقی محتسب کے نام درخواست دے سکتا ہے۔وفاقی محتسب کا ادارہ 60دنوں کے اندر ہر شکایت پر فیصلہ کردیتا ہے۔گزشتہ سال وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایک لاکھ93 ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔انھوں نے بتا یاکہ وفاقی محتسب نے آزادکشمیر کے عوام کی سہو لت اور وفاقی اداروں کے خلاف شکایات کی بڑ ھتی ہو ئی تعداد کے پیش نظر مظفرآباد میں بھی وفاقی محتسب کا علاقا ئی دفتر قائم کردیا ہے، جہاں وفاقی اداروں کی بد انتظا می کے خلاف شکا یات دا خل کی جا سکتی ہے۔