آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ، پاکستان کا جدید ”شاہپر تھری“ ڈرون عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا
اس نمائش میں 557 نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں 333 بین الاقوامی اور 224 پاکستانی نمائش کنندگان شامل ہیں۔ 36 ممالک نے اپنے سٹالز لگائے ہیں، جن میں 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔
کراچی(نمائندہ وائس آف جرمنی): نمائش کے دوران آرمی چیف نے تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی بات چیت بھی کی۔ اس موقع کی ایک اہم بات گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز (GIDS) پاکستان کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین ڈرون (UAV) Shahpar-III (شاہپر تھری) کا افتتاح تھا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار IDEAS-2024 کا خصوصی دورہ کیا۔ آئیڈیاز 2024ء میں پاکستان کے جدید ترین ڈرون شاہپر تھری توجہ کا مرکز بن گیا۔ آرمی چیف نے دورے کے دوران دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔ نمائش میں کل 557 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔ 36 ممالک نے نمائش کنندگان کے اسٹالز لگائے جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی اور نمائش اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
نمائش کے دوران آرمی چیف نے تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی بات چیت بھی کی۔ اس موقع کی ایک اہم بات گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز (GIDS) پاکستان کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین ڈرون (UAV) Shahpar-III (شاہپر تھری) کا افتتاح تھا۔ شاہپر تھری اعلی درجے کی صلاحیتوں کا حامل ڈرون ہے، جو 35,000 فٹ کی آپریشنل اونچائی پر پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور 24 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ڈرون بموں، میزائلوں اور ٹارپیڈو سمیت وسیع پیمانے پر گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئیڈیاز 2024 کا 12 واں ایڈیشن 19 نومبر کو شروع ہوا اور 22 نومبر 2024ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ قبل ازیں آرمی چیف کی کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پرتپاک استقبال کیا۔