مشرق وسطیٰ

مودی کی طاقت کی نمائش: بھارتی آبدوز سے نیوکلیئر میزائل کا کامیاب تجربہ

اریگھاٹ کو 2023 کے اگست میں وشاکھاپٹنم میں واقع شپ بلڈنگ سینٹر میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ ایک تیسری جوہری آبدوز بھی لانچ کی گئی ہے

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جارحانہ جنگی پالیسیوں کے باعث جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، انڈین نیوی نے حال ہی میں جوہری آبدوز سے 3,500 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو خطے میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔
بھارتی بحریہ کے بیڑے میں موجود دو جوہری آبدوزیں، آئی این ایس اریہانت اور اریگھاٹ، بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اریگھاٹ کو 2023 کے اگست میں وشاکھاپٹنم میں واقع شپ بلڈنگ سینٹر میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ ایک تیسری جوہری آبدوز بھی لانچ کی گئی ہے جسے آئندہ سال تک بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ نئی جوہری صلاحیتیں بھارت کی دفاعی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں ہیں، تاہم ان اقدامات کے نتیجے میں خطے میں پاکستان اور چین کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ ان ممالک کے لیے بھارت کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت ایک چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button