لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو حرف عقیدت پیش کیا اورکہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو دس سال گزر چکے لیکن دکھ آج بھی زندہ ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کی سیاہ صبح ہر پاکستانی کے دل پر نقش ہے-دہشت گردوں نے 147 معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کو سفاکیت کا نشانہ بنایا۔ننھے طلبہ جو علم کی روشنی سے اس ملک کے مستقبل کو روشن کرنا چاہتے تھے،درندگی کی نذر ہوگئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سانحہ 16دسمبرصرف سکول پر ہی نہیں بلکہ انسانیت، تعلیم اور پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ تھا۔ معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے ہمیں یہ سبق دیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہر صورت ناگزیر ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ اے پی ایس شہداء ہماری قوم کے ہیرو ہیں۔سانحہ اے پی ایس کے والدین اور اہل خانہ کا حوصلہ اور صبر قابل تحسین ہے۔سانحہ اے پی ایس کے 147 شہدا کا خواب بہتر پاکستان تھا، ہماری ذمہ داری ہے اسے حقیقت میں بدلیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کرکے ہی دم لیں گے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close