پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب کے نمائندگان سے خصوصی نشست

تمام مکاتب فکر کے نمائندگان نے اس خصوصی سیشن پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قراردیا

لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان سے خصوصی نشست ہوئی ہے جس میں مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور نمائیندگان نےشرکت کی ہے ۔ ڈٰی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان بنانے میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے قربانیاں دی بلکل ویسے ہی اقلیتی برادری سمیت تمام مذہبی جماعتیں اُسی جذبے اور محب الوطنی سے سرشار ہوکر پاکستان کی خدمت کررہی ہیں ۔ مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اور پوری قوم سمیت مذہبی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔اقلیتی برادری کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور آجکی خصوصی نشست کی گفتگو سے ہمارے ناصرف حوصلے بلند ہوئے بلکہ تمام منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے۔ تمام مکاتب فکر کے نمائندگان نے اس خصوصی سیشن پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button