پاکستاناہم خبریں

یوم تشکر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں کو خراج تحسین

انہوں نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کیا

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے یوم تشکر کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم نے آپریشن "بنیانِ مرصوص” اور معرکہ حق میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے جس اتحاد، جرات اور استقامت کے ساتھ یہ جنگ لڑی، وہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک روشن اور فیصلہ کن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی ثابت قدمی اور افواج کی قربانیوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت، ریاست اور پوری قوم وطن کے دفاع میں ہر قیمت پر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button