انٹرٹینمینٹاہم خبریں

اسلام آباد میں چترال کی ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل، سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹک ٹاک پر سرگرم اور چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ثنا یوسف ایک باصلاحیت اور ابھرتی ہوئی ٹک ٹاکر تھیں، جنہوں نے کم وقت میں ہزاروں فالورز بنائے اور اپنی مسکراہٹ، ثقافتی انداز اور مثبت پیغامات کے ذریعے مداحوں کا دل جیتا۔ وہ کچھ عرصے سے اسلام آباد میں مقیم تھیں، جہاں وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور ماڈلنگ کے مختلف منصوبوں میں بھی شریک تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ثنا یوسف پر فائرنگ کا واقعہ رات گئے اسلام آباد کے پوش علاقے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، انہیں ایک نامعلوم شخص یا اشخاص کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ’ثنا یوسف کو اُن کے گھر آئے ایک مہمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ‘
انہوں نے کہا کہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے اور جلد اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی جائے گی۔
ملک آصف کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف اپنی فیملی کے ساتھ سیکٹر جی-13 میں رہائش پذیر تھی۔ثنا یوسف نے واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اسلام آباد سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button