
پونے میں اندریانی ندی پر بنا پل منہدم، دو افراد ہلاک، 32 لوگ زخمی، چھ کی حالت نازک
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ پل کے اچانک منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک جب کہ 32 لوگ زخمی ہوگئے۔
پونے: ماول تعلقہ کے کنڈمالا میں اندریانی ندی پر پل گرنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اتوار کی دوپہر کو پیش آنے والے حادثہ میں دو لوگ ہلاک ہو گئے۔ جب 32 لوگ زخمی ہوگئے جن میں سے چھ لوگوں کی حالت نازک ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق پل کے اچانک منہدم ہوگیا جس کے بعد متعدد افراد ندی میں بہہ گئے۔ بعد ازاں لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کنڈمالا ماول تعلقہ کا ایک مشہور مقام ہے۔ مانسون کے دوران ہر روز بہت سے سیاح اس مقام کو دیکھنے آتے ہیں۔ کنڈمالا کو پار کرنے کے لیے یہاں اندریانی ندی پر ایک پل بنایا گیا ہے۔ یہ پل آج اچانک منہدم ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنڈمالا میں پل گرنے سے کچھ سیاح ندی کے پانی میں ڈوب گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر تقریباً 3.30 بجے پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ اتوار کو مہاراشٹر کے پونے ضلع کے ماول تعلقہ کے تحت کنڈمالا گاؤں کے قریب اندریانی ندی پر لوہے کا پل منہدم ہونے کی کی واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانڈ فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔ ایک افسر نے مزید کہا، ریسکیو آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔
بارامتی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے پونے کے ضلع کلکٹر سے بات کی ہے اور حادثہ کے بعد راحت اور بچاؤ کاروائی کے علاوہ تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پونے ضلع کے ماول تعلقہ میں کنڈمالا کے مقام پر اندریانی ندی پر ایک پل گر گیا ہے۔