مشرق وسطیٰ

عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے، ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی:مریم نوازشریف

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیساتھ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لارہے ہیں، 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کا بجٹ2025-26 میں ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام پیش کرنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ہمارا عزم ہے کہ شہر اور دیہات میں ترقی اور سہولیات کا فرق ختم کریں گے۔ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے۔ 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لارہے ہیں۔ ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی، سب کیلئے ترقی برابر ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے۔صدق دل سے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے مشن پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں بھائیوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے129 ارب سے زائد فنڈز دے رہے ہیں۔گرین ٹریکٹر سکیم سے ہزاروں نہیں لاکھوں کاشتکاروں مستفید ہوں۔بجٹ2025-26 میں مزید گرین ٹریکٹر ز کے لئے ساڑھے 15 ارب روپے رکھے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 12ہزار کلو میٹر سے زائد روڈز کی تعمیر و توسیع ایک ریکارڈ ہوگا۔نواز شریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا کانواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسی سال مکمل ہو جائے گا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پاکستان کاپہلا سنٹر ہوگا جہاں تمام مہلک امراض کا علاج اور ریسرچ بھی ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیں گے اور لیپ ٹاپ بھی ملیں گے۔پنجاب کے کسی سکول میں بچے زمین نہیں بیٹھیں گے جس کے لئے40 ارب دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لیہ اور بھکر جیسے دور دراز اضلاع کو موٹروے تک رسائی دیں گے۔ مظفرگڑھ اور میانوالی کو بھی بہتر ین مواصلاتی لنک دیں گے۔مزدور کے بچوں کو بھوکا نہیں سونے دینگے راشن کارڈ کے لئے 40 ارب دیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button