پاکستان پریس ریلیز

نوازشریف آئی ٹی سٹی میں دنیا کے نامور انٹرنیشنل آئی ٹی گروپس کااظہار دلچسپی:وزیراعلیٰ مریم نواز

سی بی ڈی کے سی ای او عمران امین نے بتایا کہ دنیا کے کئی بڑے انٹرنیشنل آئی ٹی گروپس نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ پنجاب کا پہلا آئی ٹی ادارہ ہے جو اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی (STZA) سے منظور شدہ ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی بی ڈی کے سی ای او عمران امین نے بتایا کہ دنیا کے کئی بڑے انٹرنیشنل آئی ٹی گروپس نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سیلیکون بلاک میں 23 بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے ادارے قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
پروجیکٹ کے تحت متعدد عالمی معیار کے تعلیمی اور طبی ادارے بھی قائم کیے جائیں گے۔ لندن کا معروف ایمپیریل کالج، نووے کیئر کے تعاون سے میڈیکل کالج اور جدید اسپتال قائم کرے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے قیام کیلئے مزید مؤثر، تیز تر اور ضروری اقدامات کی ہدایت کی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button