پاکستاناہم خبریں

جعفر ایکسپریس حادثہ: بھارت کے گودی میڈیا کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا جس تنظیم "فتنہ الہندوستان" کی سرگرمیوں کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز پی ٹی وی نیوز ڈیسک کے ساتھ

جعفر ایکسپریس کے حالیہ حادثے کو لے کر بھارت کے گودی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی روایتی پاکستان مخالف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے معمولی نوعیت کے اس واقعے کو غیر معمولی انداز میں پیش کر کے ایک گھناؤنی پروپیگنڈا مہم چلا دی، جس کا مقصد اپنے ملک کے اندرونی مسائل اور فسادات سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو کامیابی کے طور پر پیش کرتے ہوئے اسے دہشتگردی سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش کی، جو درحقیقت بھارت کے مذموم عزائم اور مسلسل پاکستان مخالف بیانیے کا تسلسل ہے۔

پاکستان مخالف بیانیہ: گودی میڈیا کا مستقل ایجنڈا

بھارت میں گزشتہ چند ماہ سے شدید سیاسی و سماجی بحران جاری ہے۔ اقلیتوں پر حملے، مذہبی فسادات، اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھارتی حکومت اور میڈیا کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر چکی ہیں۔ انہی مسائل پر پردہ ڈالنے کے لیے گودی میڈیا بار بار پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔

جعفر ایکسپریس کے 11 مارچ 2025 کو پیش آئے دہشتگردانہ حملے کو بھی بھارتی میڈیا نے غیر معمولی کوریج دے کر جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی۔ اب ایک بار پھر حالیہ حادثے کو اسی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں منفی تاثر قائم کیا جا سکے۔

فتنہ الہندوستان اور بھارتی گٹھ جوڑ

بھارتی میڈیا جس تنظیم "فتنہ الہندوستان” کی سرگرمیوں کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، دراصل اسی تنظیم کو بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پاکستان کئی بار ان تخریبی سرگرمیوں اور بھارت-فتنہ الہندوستان گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کر چکا ہے۔

تخریبی کارروائیوں کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنا، دراصل خود بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ بھارتی میڈیا کی یہی روش اس کے عدم پیشہ ورانہ طرزِ صحافت اور اخلاقی زوال کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کا مؤقف

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گھر کی خبر لے۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا ہے اور دنیا کے سامنے بھارت کی منفی پالیسیوں اور ہائبرڈ وار فیئر کے ثبوت رکھے ہیں۔

پاکستانی عوام اور ادارے کسی بھی پروپیگنڈا مہم سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ پاکستان دشمن عناصر کو ناکامی کا سامنا ہوگا، اور سچائی بالآخر دنیا کے سامنے آئے گی۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ عالمی جعفر ایکسپریس حادثہ ایک المناک واقعہ ضرور تھا، لیکن اس کا استعمال پروپیگنڈا کے طور پر کرنا بھارتی میڈیا کی اخلاقی پستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دے، اقلیتوں کو انصاف فراہم کرے اور ہمسایہ ممالک کے خلاف منفی مہمات بند کرے۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور دہشتگردی کے خلاف اس کی قربانیاں پوری دنیا پر واضح ہیں۔ بھارت کے جھوٹے دعوے اور گمراہ کن میڈیا مہمات پاکستان کے حقیقی چہرے کو دنیا کی نظر میں داغدار نہیں کر سکتیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button