بین الاقوامی

عنقریب پورا افغانستان اندھیرے میں ڈوب جائے گا؟امریکی اخبار میں اہم انکشاف

عنقریب پورا افغانستان اندھیرے میںڈوب جائے گا ،قرض کی ادائیگی نہ کی گئی تو سردیاں آنے تک افغانستان بجلی سے محروم ہو سکتا ہے ۔

کابل :عنقریب پورا افغانستان اندھیرے میںڈوب جائے گا ،قرض کی ادائیگی نہ کی گئی تو سردیاں آنے تک افغانستان بجلی سے محروم ہو سکتا ہے ۔
مرکزی افغان بجلی گھرکے سابق چیف ایگزیکٹو نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کوا نٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت افغانستان 80 فیصد بجلی وسط ایشیا کی استعمال کر رہا ہے ۔ اگر طالبان حکومت نے موسم سرما سے پہلے بجلی کے قرض کی ادائیگی نہ کی تو کابل سمیت پورے افغانستان کو بجلی کی سپلائی بند ہو جائے گی ۔رپورٹ کے مطابق افغان بجلی گھر وسط ایشیائی ممالک کا 9 کروڑ ڈالرز کا مقروض ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button