اداریہ

ٹرمپ کی جارحیت ناکام ……. پیر مشتاق رضوی

اسرائیل نے امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ میں استعمال کیا ہے جبکہ مشرق وسطی' کے ممالک کو اس بارے شدید تحفظات تھے جس کے پس منظر میں ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے خلاف انتہائی توھین آمیز کلمات کہے تھے

ایرانی جزیرہ خارگ پر قبضہ کرنا اتنا آسان ہوتا تو امریکہ اب تک قبضہ کرچکا ہوتا ایران کو تباہ کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی سے اسرائیل بھی تباہ وبرباد ہو گا خلیجی عرب ممالک کا بھی بیڑہ غرق ہوسکتاہے ایرانی تیل پر قبضہ کرنیکی ٹرمپ کی خواہش” لالچی کتے "کی طرح ہے عرب کے تیل کے کنویں بھی امریکہ کے ہاتھ سے نکل جائیں گےعالمی امن اور معشیت تباہ کرکے ٹرمپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا امریک دنیا میں خود ہی آگ لگاتا ہے پھر اسی آگ کو بجھانے کے لئے اتحادی ملکوں کو بلاتا ہے آبنائے ہرمز بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے بند ہوئی طاقت کے زور پر آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لئے امریکہ نے نیٹو اور دیگر یورپی ممالک کو جنگ میں گھسیٹنے کی بھر پوری کوشش کی اور عالمی سطح پر گمراہ کن پروپگنڈے سے ایران کو جھکانے کی ناکام کوشش کی لیکن برطانیہ سمیت مغربی ممالک نے امریکہ کو صاف انکار کردیا کہ وہ ایران جگ میں شامل نہ ہوں گے امریکہ سفارتی سطح پر دنیا بھر میں اکیلا رہ گیا ہے اب امریکہ آبناۓ ہرمز سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا ہے جنگیں کرانا امریکہ کا کاروبار ہے ایک طرف امریکہ اربوں ڈالرز کا اپنا جدید اسلحہ بیچتا ہے دوسری طرف کرایہ کے جنگجو ملک کی طرح جنگ کے اخراجات بھی اتحادیوں اور مسلم عرب ممالک سے وصول کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے گذشتہ روز کہی کہ امریکہ ایران کے جنگ کے اربوں ڈالرز کے اخراجات عرب ممالک سے وصول کرے گا ایران جنگ کی اھم بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ کسی جنگ میں اتحادیوں نے امریکہ کا ساتھ دینے سے صاف انکار کردیا ہے کیونکہ دنیا پر یہ حقیقت واضح ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ میں استعمال کیا ہے جبکہ مشرق وسطی’ کے ممالک کو اس بارے شدید تحفظات تھے جس کے پس منظر میں ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے خلاف انتہائی توھین آمیز کلمات کہے تھے ویت نام اور افغانستان کے بعد حالیہ ایران جنگ میں امریکہ شکست کا سامنا ہے اب شکست خوردہ امریکہ کے لئے نوشتۀ دیوار پڑھ لینا چاھیے یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ پاکستان نے ہی امریکہ کی افغانستان سے جان بچا بھاگ نکلنے میں مدد کی تھی آج اگر امریکہ پاکستان بھر مدد مانگے اور پاکستان کی بات مان لے تو پاکستان امریکہ کو ایران جنگ سے بھاگ نکلنے میں محفوظ راستہ دلا سکتا ہے جس سے دنیا کی نام نہاد سپر پاور کا بھرم بھی برقرار رہ سکتا ہے کیونکہ نیتن یاہو کے کہنے پر ایران پر حملے کر کے امریکہ ویت نام اور افغانستان کےبعد آبناۓ ھرمز میں بری طرح پھنس چکا ہے آبنائے ہرمز ٹرمپ کے لیے آکٹوپس(موت کا شکنجہ)ثابت ہوا ہے یہ حقیقت ہے کہ ایران نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو اور دنیا کی سپرپاور کہلانے والے ٹرمپ کے غرور خاک میں ملا دیا ہے امریکہ اپنے اتحادیوں کے بل بوتے دنیا بھر میں بلخصوص مسلم دنیا میں بدمست ہاتھی کی طرح تباھی و بربادی پھیلاتا رہا ہے اب ایران سے جنگ میں اتحادیوں نے امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار کریا ہے اور امریکہ دنیا میں تنہا ہوکر رہ گیا ہے امریکی عوام بھی ایران سے جنگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلوں کی شدید مخالفت کر رہی ہے جبکہ ایران نے برملا کہ دیا ہے کہ ایران امریکی عوام کی دشمن نہیں ہے جبکہ ایران اکیلے ٹرمپ اور نیتن ہاہو کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے امریکہ اپنی ناجائز اولاد عالمی دھشتگرد اسرائیل اور اپنے پروردہ خلیجی ممالک کے بادشاہوں کی حفاظت کرنے سے بھی قاصر ہو چکا ہے نیٹو اور اتحادی ممالک نے ایران کے خلاف امریکی جنگ میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا ہے انکل سام ٹرمپ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے اپنے دیرینہ حریف چین اور روس کے پاؤں پکڑنے پر مجبور ہو چکا ہے اب جبکہ اقوام عالم امریکہ کو دنیا کا امن تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گی امریکہ کو جلد یا بدیر جنگ بندی کرنا ہوگی .

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button