پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

وساکھی میلہ اور 327 ویں خالصہ دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

جتھہ لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پیا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ،دنیا بھر کا سکھ یہاں آنا چاہتا ہے ،پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
متروکہ وقف املاک بورڈ،وفاقی وزارت برائے مذہبی امور برائے بین المذاھب ہم آہنگی کے زیر انتظام وساکھی میلہ اور 327 ویں خالصہ دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے جمعہ کے روز بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔واہگہ چیک پوسٹ پرپردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا ،پربندھک کمیٹی کے ممبران سردار ستونت سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ، ستونت کور،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک ناصر مشتاق ،کمشنر اور ڈی سی لاہور نے یاتریوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں قیام ،لنگر، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جتھہ لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پیا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ،دنیا بھر کا سکھ یہاں آنا چاہتا ہے ،پاکستان میں بہت عزت اور احترام ملتا ہے ۔واضح رہے کہ اتر پر دیش،دہلی و دیگر بھارتی ریاستوں سے یاتری پاکستان پہنچے ہیں۔واہگ بارڈر پر کسٹم چیکنگ اور امیگریشن کے بعد یاتریوں کی پنڈال میں چائے اور مشروبات سے تواضع کی گئی ۔یاتریوں کو بسوں کے 3 مختلف قافلوں کی صورت میں گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ لے جایا جائے گا ۔اتریوں کا پہلا قافلہ سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب کے لیے روانہ کردیا گیا ۔وساکھی میلہ مرکزی تقریب 14 اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب میں ہو گی ۔tmt

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button