ہدف میں ہی تھا، فائرنگ واقعے کا ایران جنگ سےتعلق نہیں،امریکی صدر
میں تصور نہیں کر سکتا کہ صدر کے عہدے سے زیادہ خطرناک کوئی اور پیشہ بھی ہو سکتا ہے، بطور کمانڈر ان چیف آپ کو خطرات مول لینے پڑتے ہیں
نیوز ڈیسک
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعہ پر ردعمل میں کہا کہ حملہ آور کا ہدف میں ہی تھا، شوٹنگ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ حملہ آور پکڑا گیا ہے ۔ نہیں چاہتے کہ اس طرح کے واقعات پیش آئیں۔حملہ آور نے 50 گز دور سے حملے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاگل لوگ ہیں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکے ہزاروں افراد کی جانیں بچائیں ۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔ہم اپنی تقاریب منسوخ نہیں کریں گے۔۔ 30 دن میں اس سے بڑی تقریب منعقد کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں صرف سیاسی محرکات کے تحت ہونے والے حملوں پر نہیں بلکہ ہر قسم کے تشدد پر تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں تصور نہیں کر سکتا کہ صدر کے عہدے سے زیادہ خطرناک کوئی اور پیشہ بھی ہو سکتا ہے، بطور کمانڈر ان چیف آپ کو خطرات مول لینے پڑتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تمام خطرات کے باوجود وہ ایک نارمل زندگی گزارتے ہیں اور وہ ایسے واقعات کے بارے میں زیادہ سوچنا نہیں چاہتے۔



