کھیلاہم خبریں

فرانس: فٹبال ٹیم کی فتح کا پر تشدد جشن، 780 گرفتار

پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک نوجوان کی موت کا اعلان کیا جو پیرس رنگ روڈ کے ایگزٹ ریمپ پر اپنی موٹوکراس بائیک کے ساتھ کنکریٹ کے بلاکس سے ٹکرا گیا۔

اے ایف پی، ڈی پی اے

فرانسیسی حکام نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پیرس سینٹ جرمین (PSG) ٹیم کی آرسنل کے خلاف چیمپئنز لیگ میں فتح پر رات بھر جاری رہنے والے جشن کے دوران ملک بھر سے 780 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اختتام ہفتہ پر ہنگری کے دارالحکومت بودا پسٹ میں منعقدہ فائنل میچ دیکھنے اور پی ایس جی کی اس شاندار فتح کا جشن منانے کے لیے ہزاروں لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے۔

پی ایس جی کی فتح کے بعد اس کے حامی جشن منا رہے ہیں
کچھ جگہوں پر ہجوم اور پولیس کے مابین تصادم ہوا ، جس کے بعد فرانس بھر میں تقریباً 22,000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھےتصویر: Abdul Saboor/REUTERS

کچھ جگہوں پر ہجوم اور پولیس کے مابین تصادم ہوا ، جس کے بعد فرانس بھر میں تقریباً 22,000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، کیونکہ گزشتہ سال بھی جب پی ایس جی نے یہ مقابلہ جیتا تھا تو بدامنی پھیلی تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر آتش بازی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر داخلہ لاراں نونے نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 57 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور ”فرانس بھر میں 219 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے۔‘‘

پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک نوجوان کی موت کا اعلان کیا جو پیرس رنگ روڈ کے ایگزٹ ریمپ پر اپنی موٹوکراس بائیک کے ساتھ کنکریٹ کے بلاکس سے ٹکرا گیا۔

پیرس میں موٹر سائیکلوں کو آگ لگی ہوئی ہے
فتح کے جشن کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوئیں اور ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔تصویر: Julien Mattia/Le Pictorium/IMAGO

پراسیکیوٹر کے دفتر نے مزید بتایا کہ پیرس میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو کے حملے میں ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوا۔

وزیر داخلہ لاراں نونے نے کہا کہ ملک بھر کے تقریباً پندرہ شہروں میں چوری اور لوٹ مار کے معمولی واقعات پیش آئے اور 71 بلدیاتی حدود میں تشدد کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ 780 گرفتاریوں کی یہ تعداد گزشتہ سال پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ کی فتح کے جشن کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button