
نواز شریف کینسر ہسپتال برین ٹیومر کے مریضوں کے لئے بھی امید بنے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کا پہلا سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال برین ٹیومر کے مریضوں کے لئے بھی امید بنے گا
انصار ذاہد سیال-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ برین ٹیومر ڈے پر اپنے پیغام میں اس مرض کے مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے جس کے لئے عوامی شعو ر اور آگاہی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال برین ٹیومر کے مریضوں کے لئے بھی امید بنے گا۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرمیں تمام مراحل کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گااور اس کو بہت جلد فنکشنل کردیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ”صحت مند پنجاب” وژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں برین ٹیومر سمیت دیگر دماغی امراض کے علاج کی بہترین سہولتیں یقینی بنائی جا رہی ہیں اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے طبی عملے کی استعدادِ کار بڑھانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔



