پاکستاناہم خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، جمعے کو سوئٹزر لینڈ میں دستخط ہوں گے: شہباز شریف

ہم اس ثالثی کی کوشش میں اپنے بھائی قطر کی عظیم قیادت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اس معاہدے تک پہنچنے میں سپورٹ کی

سید عاطف ندیمپاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اتوار اور پیر کی درمیان شب ایک بیان میں کہا کہ’ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزر لینڈ میں ہوگی۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان وزیر اعظم کے اعلان کے کچھ دیر بعد اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا’ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہوچکا ہے۔‘
یہ معاہدہ اتوار کو لبنان پر اسرائیلی حملے کے باوجود طے پایا ہے جس پر ایران اور امریکی صدر ٹرمپ دونوں نے تنقید کی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’طویل اور نتیجہ خیز بات چیت کے بعد یہ اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔‘
معاہدے پر دستخط کی با ضابطہ تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔
ہم امریکہ اور ایران کی جانب سے تنازع کے سفارتی حل کی تلاش کے عزم پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس ثالثی کی کوشش میں اپنے بھائی قطر کی عظیم قیادت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اس معاہدے تک پہنچنے میں سپورٹ کی، میں خاص طور پر سعودی عرب اور ترکیہ کی دور اندیش قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے امن کوششوں میں موثرکردار ادا کیا۔‘
اب جبکہ معاہدہ طے پا چکا ہے۔ ثالث ممالک، اس ہفتے ملاقاتوں کے ایک سلسلے کا انعقاد کریں گے۔ ان ابتدائی مذاکرات کے ذریعے تیکنیکی مذاکرات اور باضابطہ دستخطی تقریب کی بنیاد فراہم کی جائےگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button