بین الاقوامیاہم خبریں

ایک وفاقی عدالت نے وائٹ ہاؤس کی طرف سے تین میڈیا اداروں پر لگائی گئی پابندی منسوخ کر دی

عدالتی فیصلے کے مطابق وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے خلاف یہ حکم فی الحال 14 روز تک مؤثر رہے گا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

امریکہ میں ایک وفاقی عدالت کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے لگائی ایک پابندی کو عبوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ اس پابندی کے تحت وائٹ ہاؤس نے تین امریکی میڈیا اداروں کو اپنے ہاں سے رپورٹنگ کرنے سے روک دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کی طرف سے اپنے ہاں سے رپورٹنگ کرنے پر جو پابندی لگائی تھی، اس کا نشانہ تین ایسے امریکی میڈیا ادارے بنے تھے، جن کی رپورٹنگ کو صدر ٹرمپ ماضی میں کئی بار فیک نیوز اور جھوٹ پر مبنی قرار دے چکے تھے۔

یہ تین میڈیا آؤٹ لیٹس سی این این اور ایم ایس ناؤ نامی نشریاتی ادارے اور پولیٹیکو نامی نیوز سائٹ تھے، جنہوں نے اپنے نامہ نگاروں کے وائٹ ہاؤس جا کر وہاں سے رپورٹنگ کرنے پر لگائی گئی ٹرمپ انتظامیہ کی پابندی کو ایک وفاقی عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔

اس بارے میں ایک فیڈرل کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے ان تینوں اداروں کے رپورٹروں پر لگائی گئی پابندی عبوری طور پر منسوخ کی جاتی ہے اور وائٹ ہاؤس کو ان تینوں خبر رساں اداروں کے صحافیوں کو اپنے ہاں سے رپورٹنگ کی لازمی طور پر دوبارہ اجازت دینا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس کا صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے لیے استعمال ہونے والا جیمز بریڈی پریس بریفنگ روم، ہفتہ 19 ستمبر کو لی گئی اس خالی کمرے کی ایک تصویر
وائٹ ہاؤس کا صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے لیے استعمال ہونے والا جیمز بریڈی پریس بریفنگ روم، ہفتہ 19 ستمبر کو لی گئی اس خالی کمرے کی ایک تصویرتصویر: Jose Luis Magana/AP Photo/picture alliance

واشنگٹن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اور امریکہ کے ان میڈیا اداروں کے مابین قانونی تصادم اور بھی شدید ہو گیا ہے، جنہیں صدر ٹرمپ ذاتی طور پر پسند نہیں کرتے اور اپنی اس ناپسند کا آج تک کئی مرتبہ کھل کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے طرف سے ان تینوں امریکی میڈیا اداروں کی طرف سے وائٹ ہاؤس سے کوریج پر پابندی گزشتہ جمعے کے روز لگائی گئی تھی اور اپنے عبوری فیصلے میں ایک وفاقی عدالت کے جج نے اب وائٹ ہاؤس کو حکم  دیا ہے کہ ان میڈیا آؤٹ لیٹس کے رپورٹروں کے وائٹ ہاؤس پریس کارڈز فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے خلاف یہ حکم فی الحال 14 روز تک مؤثر رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button