تازہ ترینکھیل

سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کا پہلابین الاقوامی اعزاز،تھائی لینڈ میں 11 میڈلز جیتے

سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے،ملک فیصل ایوب کھوکھر

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

رانا ذاہد اشفاق-پاکستان
لاہور (پ ر)28 اکتوبر 2026ء۔گلوبل لیزررن تھائی لینڈ کے مقابلوں میں سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیزکے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر تھے۔ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں نے تھائی لینڈ میں ہونے والے گلوبل لیزر رن مقابلوں میں 11 میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کھلاڑیوں کیلئے نقد انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 2 لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ برونز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیزکے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جس پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو مبارکباد دیتاہوں،سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیزکے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کے مواقع مل رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں.

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے مزید کہا ہے کہ عالمی ایونٹ میں سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کی کامیابی خوش آئند ہے، حکومت پنجاب نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، گلوبل لیزر رن میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ میں بھی شامل کیا جائے گا۔
تقریب میں وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں محمد اذان، عبداللہ، محمد شیان، عمیس سلیمی، مبشر علی، قیصر علی، سیدان شہود اور میاں رضوان نے صوبائی وزیر کھیل کے ساتھ گروپ فوٹوز بنوائیں اور تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلوں کے دوران اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button