تازہ ترینیورپ

نیتن یاہو کے حریف آئزنکوٹ کو حکومت سازی کے لیے باضابطہ دعوت دے دی گئی

تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے نمائندوں سے رابطے کی پیشکش کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میرے دروازے کھلے ہیں اور میرا ہاتھ تعاون کے لیے آگے بڑھا ہوا ہے۔‘‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے اپوزیشن پارٹی’’یشار‘‘ کے رہنما اور سابق فوجی سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو سرکاری طور پر نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ انہیں حکومت بنانے کے لیے 28 دن ملے ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر انہیں مزید 14 دن کی مہلت بھی دی جا سکتی ہے۔

گوگل پر VOG URDU NEWS کو ترجیح دیں

66 سالہ سابق آرمی چیف آف اسٹاف نے کہا، ’’ہم ہنگامی صورتِ حال سے دوچار ہیں اور اسرائیل ایک ایسے موڑ کے قریب پہنچ چکا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں رہے گی۔‘‘ انہوں نے ہنگامی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے ’’تخلیقی اور روایتی سیاسی طریقوں سے ہٹ کر اقدامات‘‘ کرنا ہوں گے۔

تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے نمائندوں سے رابطے کی پیشکش کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میرے دروازے کھلے ہیں اور میرا ہاتھ تعاون کے لیے آگے بڑھا ہوا ہے۔‘‘

66 سالہ سابق آرمی چیف آئزنکوٹ کو سکیورٹی امور پر نسبتاً سخت مؤقف رکھنے والا رہنما سمجھا جاتا ہےتصویر: Ohad Zwigenberg/AP Photo/dpa/picture alliance

آئزنکوٹ کی جماعت کو حالیہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی، اس لیے حکومت بنانے کے لیے انہیں دیگر جماعتوں، خصوصاً عرب جماعتوں کی حمایت درکار ہو گی۔ تاہم ایسی شراکت داری متنازع سمجھی جاتی ہے، جس سے مخلوط حکومت کی تشکیل مشکل نظر آتی ہے۔

اگر آئزنکوٹ کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دور کا خاتمہ ہو گا، جو حالیہ انتخابات میں حکومت سازی کے لیے اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

آئزن کوٹ نے خبردار کیا کہ جو بھی ذاتی مفادات کی خاطر نئی حکومت کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بنے گا، تاریخ اسے ایسے شخص کے طور پر یاد رکھے گی جس نے ’’اسرائیل کو ہنگامی وقت میں بچانے کا موقع گنوا دیا۔‘‘ ان کا اشارہ بظاہر سبکدوش ہونے والے دائیں بازو کے قدامت پسند وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے حامیوں کی جانب تھا۔

سابق آرمی چیف آئزنکوٹ کو سکیورٹی امور پر نسبتاً سخت مؤقف رکھنے والا رہنما سمجھا جاتا ہے، اس لیے تجزیہ کاروں کے مطابق ان کی حکومت اسرائیل کی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button