ٌاہورشہر میں آلودگی نے پنجے مضبوط کرلئے ، ائر کوالٹی انڈیکس 468 تک جاپہنچا
شہر لاہور میں آلودگی بڑھ گئی ہے اور ائر کوالٹی انڈیکس 468 تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے لاہور کو ایک بار پھر آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔ شہر میں فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے ۔
لاہور: شہر میں آلودگی نے پنجے مضبوط کرلئے ، ائر کوالٹی انڈیکس 468 تک جاپہنچا ۔ آنے والے دنوں میں سموگ بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں آلودگی بڑھ گئی ہے اور ائر کوالٹی انڈیکس 468 تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے لاہور کو ایک بار پھر آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔ شہر میں فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور کینال روڈ پر سب سے زیادہ اے کیو آئی 784 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماڈل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں اے کیو آئی 746 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔جبکہ ڈیفنس، ایڈن کاٹیجز کے علاقوں میں 726، ظفر علی روڈ پر 711 ہوگیا۔
طالبان پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنائیں، ٹرائیکا پلس کا اعلامیہ
لاہور کے علاقے گلبرگ کے مختلف علاقوں میں اے کیو آئی 681 کی سطح پر جا پہنچا اور علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 544 کی حد کو چھو گیا۔ٹاؤن شپ میں 529، انار کلی میں 498، کینٹ میں 490، فتح گڑھ میں 475، بحریہ آرچرڈ میں 482 اور جوہر ٹاؤن میں 447 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی آلودگی کے تناسب میں اضافہ دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید تشویشناک ہوسکتی ہے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق ایسے حالات میں سانس ناک اورآنکھ کی کئی بیماریوں کے پھوٹنے کا اندیشہ ہے لہذاشہری غیرضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں اور نہ ہی غیرضروری سفر کریں ۔شہری سموگ سے بچنے کے لئے اقدامات کریں اور گھرو ں میں ہی رہیں ۔