
لیسکو سینٹرل سرکل میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم نے تمام لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا تھا
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کی زیر صدارت آج سینٹرل سرکل کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز جہانزیب بدر، چیف ایگز یکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر، کنسلٹنٹ پبلک ریلیشنز افشاں مدثر، ایس ای سینٹرل محمد رشید،سرکل کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔سینٹرل سرکل کے زیرانتظام ہونے والی اس کچہری میں سرکل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم نے تمام لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے تحت آج 21ویں کچہری منعقد کی جارہی ہے۔ ان کچہریوں کا بنیادی مقصد ہی یہی ہے کہ لیسکو انتظامیہ اور صارفین کے درمیان فاصلہ نہ رہے اور صارف جس وقت بھی چاہے لیسکو افسران کو اپنی شکایت درج کرواسکے۔ ان کا کہنا تھاکہ لیسکو میں مٹیریل کی قلت کو دور کرنے کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں لیسکو کے پاس اب سنگل فیز میٹرز کی قلت نہیں رہی جبکہ تھری فیز میٹرز بھی لیسکو کو موصول ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ ریجن بھر میں ترقیاتی اور مرمتی کاموں کو رمضان المبارک سے قبل تقریبا 100فیصدمکمل کرلئے گئے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان، چیف ایگز یکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹرنے کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔