پاکستان

پاکستان بھر میں موجود تمام اقلیتوں کی خوشحالی ، ان کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، وزارت برائے مذہبی امور و بین المذاہب

میں پاکستان بھارت اور دنیا بھر میں بسنے والے ہندو مذہب کے پیروکاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کٹاس راج مندر تشریف لائیں اور مکمل مذہبی آزادی اور حکومت پاکستان کی فراہم کردہ سہولیات کے ساتھ اپنی عبادات ادا کریں

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔اقلیتیں یہاں پاکستان بننے سے پہلے سے آباد ہیں،نہ صرف ہندوؤں بلکہ دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کی تزئین و ارائش کیلئے کام کرینگے۔پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ہمارے اپنے لوگ ہیں ہمدنیا کو اقلیتی برادری کے حوالے سے اچھا پیغام دیں گے کٹاس راج مختلف مذاہب پر مشتمل عظیم ثفافتی ورثہ ہے یہ باتیں انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اانتظام کٹاس راج مندر میں ہندو یاتریوں کے لیے تعمیر کیے گئے رہائشی کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔
انہو ں نے کہا کہ جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 19 کروڑ روپے کی لاگت سےکٹاس راج مندر کے ساتھ ملحقہ 36 کمروں پر مشتمل عمارت تعمیر کی گئی ہےجس میں رہائشی کمروں کے علاوہ وسیع لنگر ہال اور جدید کچن بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہندو یا تری یہاں ہر سہولت کے ساتھ قیام کر سکیں. پاکستان انے والے یاتریوں کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان بھر میں موجود تمام اقلیتوں کی خوشحالی ، ان کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔یہ کامیابی غیر مسلم کمیونٹیز کی عبادت گاہوں کے تحفظ اور ترقی کو یقینی بنانے میں متروکہ وقف املاک بورڈ انتظامیہ کی لگن کا ثبوت ہے جس پر میں چیئرمین متروکہ وقف املا ک بورڈ سید ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میں پاکستان بھارت اور دنیا بھر میں بسنے والے ہندو مذہب کے پیروکاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کٹاس راج مندر تشریف لائیں اور مکمل مذہبی آزادی اور حکومت پاکستان کی فراہم کردہ سہولیات کے ساتھ اپنی عبادات ادا کریں۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور ذوالفقار حیدر ،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھر ،ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او،نمائندگان ہندو کمیونٹی و سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی خدمت اور بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کی مہمان نوزای کے لیے ہمیں حکومت پاکستان اور ضلعی حکومتوں کا مکمل تعاون حاصل ہے انہوں نے کہا کہ تاریخی کٹاس راج مندرمیں 36 رہائشی کمرے اور ذیلی جدید سہولیات شامل کرکے ایک اہم تبدیلی ہے ۔
بہتر سہولیات کے علاوہ صحت مندر ماحول کے لیے مختلف انواع و اقسام کے 6000 پودے لگائے ہیں اور جدید انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی شعور کے ساتھ وراثت کے تحفظ کو یقینی بنا یا گیا ہے متروکہ وقف املاک بورڈ نے کٹاس راج مندر میں 40 کلو واٹ کا سولر سسٹم اور کشادہ پارکنگ کی سہولیات مہیا کی ہیں تا کہ پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والے ہندو زائرین اور سیاحوں کو مکمل سہولیات میسر ہوں ۔
پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما نے کٹاس راج کمپلیکس کی تعمیر اور تزئین و آرائش پر وفاقی وزیر چوہدر ی سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہندو مذہبی عبادت گاہیں محفوظ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیت نواز ملک ہے میں دنیا بھر کے ہندو کمیونٹی کو پیغام دینا چاہتا ہوںوہ پاکستان آئیں اور اپنی مذہبی عبادت گاہوں کا دورہ کریں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button