کھیل

عظیم کھلاڑیوں کیساتھ جگہ چاہیے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی: وسیم اکرم

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا معمولی بات نہیں، ٹی20 فارمیٹ بہت آسان ہے، جہاں آپکو محض 4 اوورز ڈالنے ہوتے ہیں لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں آپکو کم از کم 8 اوورز کا سپیل کرنا ہوتا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو خبردار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کھیل میں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے اوپر ذمہ داری لینا ہوگی اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا معمولی بات نہیں، ٹی20 فارمیٹ بہت آسان ہے، جہاں آپکو محض 4 اوورز ڈالنے ہوتے ہیں لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں آپکو کم از کم 8 اوورز کا سپیل کرنا ہوتا ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ سال 1995 کے بعد سے پاکستان نے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا، نئے کپتان اور نئی مینجمنٹ کیساتھ ٹیم کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button