یورپتازہ ترین

کثیر الفریقی آبنائے ہرمز دفاعی مشن: جرمن چانسلر میرس جمعے کو پیرس کانفرنس میں شرکت کریں گے

اس پیرس کانفرنس میں کئی دیگر یورپی ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

وفاقی جرمن چانسلر فریڈرش میرس جمعہ 17 اپریل کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس میں ایران جنگ کی وجہ سے بندش کی شکار آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھولے جانے کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔

جرمن دارالحکومت برلن سے بدھ 15 اپریل کو موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا کہ چانسلر فریڈرش میرس کے پیرس کے اس دورے کا مقصد اس انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کرنا ہو گا، جس میں کئی ایسے ممالک حصہ لے رہے ہیں، جو ایران جنگ کی وجہ سے تہران کی طرف سے بند کر دی گئی آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے ایک کثیر القومی دفاعی مشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر تیار ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروںتصویر: Tom Nicholson/REUTERS

یہ بات برلن میں جرمن حکومتی ذرائع نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتائی۔ اس مشاورتی کانفرنس کا اہتمام فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں کی طرف سے کیا جا رہا ہے اور اس کے پیچھے بنیادی سوچ خلیج فارس میں تیل اور گیس کی عالمی ترسیل کے لیے انتہائی اہم آبنائے ہرمز کو تحفظ کو یورپی ممالک کی سطح پر یقینی بنانا ہے۔

اس پیرس کانفرنس میں کئی دیگر یورپی ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button