کاروبار

حماد اظہر کا سردیوں میں گیس بحران کے سوال کا جواب دینے سے انکار

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گیس سے متعلق سوالات پر حماد اظہر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گیس سے متعلق سوالات پر حماد اظہر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔
وفاقی حکومت نے سردیوں کے موسم کے لیے ایل این جی کا بندوبست کیا یا نہیں؟ کیا اس سال سردیوں میں بھی پاکستان میں ایل این جی کا بحران آئے گا؟ شاہ زیب خانزادہ کے سوالات پر حماد اظہر نے جواب دینے سے انکار کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پر بعد میں بات کریں گے۔
حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ نیپرا رپورٹ ایل این جی کے حوالے سے بات نہیں کرتی اس پر شاہزیب خانزادہ نے نیپرا کی رپورٹ پڑھ کر سنادی اور بتایا کہ نیپرا کی رپورٹ کہتی ہے کہ ’سستے ایل این جی پلانٹ کی جگہ فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور ایل این جی کمی سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بلکہ مہنگی بجلی کا بوجھ بھی عوام پر پڑتا ہے‘۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button