پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ترقی کا نشان بن کر کامیاب ہو گی،مریم نواز کامیرپور کے لیے 10 گرین الیکٹرک بسوں اور دس موبائل ہسپتالوں کا اعلان

وزر اعلی پنجاب نے کہا کہ آزاد کشمیر کی دھرتی اور عوام میں کوئی کمی نہیں ،اصل مسئلہ خدمت کا جذبہ رکھنے والی مخلص قیادت کا ہے

انصار ذاہد سیال-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
میرپور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےمظفر آباد کی طرح میرپور میں بھی دس گرین الیکٹرک بسیں اور دس موبائل ہسپتال دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا جذبہ دیکھ کر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ڈھائی سال میں پنجاب میں جو تاریخ ساز ترقیاتی منصوبے شروع کئے وہ سب آزاد کشمیر میں بھی شروع کریں گے۔
وہ آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں میر پور آزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کررہی تھیں ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز جب خطاب کے لئے آئیں تو میرپور ، کوٹلی بھمبر کے عوام نے والہانہ انداز میں اپنی دھرتی کی بیٹی کا استقبال کیا۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ دیکھتے ہوئے وہ یقین سے کہا سکتی ہیں کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن ترقی کا نشان بن کر کامیاب ہو گی۔
وزر اعلی پنجاب نے کہا کہ آزاد کشمیر کی دھرتی اور عوام میں کوئی کمی نہیں ،اصل مسئلہ خدمت کا جذبہ رکھنے والی مخلص قیادت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے صرف ڈھائی برس میں پنجاب میں درجنوں تاریخی ترقیاتی منصوبے اور عوامی فلاحی سکیمیں شروع کیں، آزاد کشمیر میں کامیابی کے بعد وہ تمام یہاں بھی شروع ہونگی ۔انہوں نے مظفر آباد کی طرح میرپور میں بھی دس گرین الیکٹرک بسیں اور دس موبائل ہسپتال دینے کا اعلان کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button