پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

بلیک میلنگ کے مینڈیٹ کی پیداوار اب ہمیں طعنے دے رہے ہیں، اللہ کی شان ہے: عظمیٰ بخاری

پیپلز پارٹی والےاپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں اور بڑوں کی عزت کرنا سیکھیں،بلاول بھٹو پنجاب کے شہروں کے نام لے کر جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے ہیں: عظمیٰ بخاری

ناصف اعوان-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں اور بڑوں کی عزت کرنا سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ کے مینڈیٹ کی پیداوار اب ہمیں طعنے دے رہے ہیں، اللہ کی شان ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنے والد کی عمر کے شخص کو الٹے سیدھے منہ بنا کر "رائیونڈ، رائیونڈ” کے طعنے دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کا لیڈر کسی والد کی عمر جیسے بڑے شخص کی تضحیک کرے تو کیا وہ آپ کو تضحیک نہیں لگتی؟ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے باجماعت رائیونڈ کو مذاق بنا رکھا ہے اور ٹیڑھے منہ بنا کر اپنے سے بڑی عمر کے آدمی کی تضحیک کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اگر آپ لوگ اسی طرح زبان درازی کریں گے تو پھر اس کا جواب بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آسمان سے اترے کوئی اوتار نہیں ہیں کہ ان پر تنقید نہ کی جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی تقریروں میں پنجاب کے مختلف شہروں کے نام لے لے کر غلط بیانی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بلاول بھٹو کا یہ رویہ آپ کو مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ نہیں لگتا؟

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button