انٹرٹینمینٹ

پاک بھارت ٹاکرا، معمر رانا کا سلمان خان کے نام پیغام

دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میدان سج چکا ہے اور روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے مقابلے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میدان سج چکا ہے اور روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے مقابلے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
ایسے میں شائقینِ کرکٹ سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں بھی جوش و ولولہ عروج پر ہے۔
معروف پاکستانی اداکار معمر رانا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل انسٹاگرام پر بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی دبنگ خان کے نام پیغام بھی لکھا۔
انہوں نے پوسٹ پر کیپشن تحریر کیا کہ بھائی آج دونوں ہنس لیتے ہیں، پھر انشا اللّٰہ 25 کو ملتے ہیں۔
معمر رانا کی سلمان خان کے ساتھ یہ تصویر دیکھ کر جہاں مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی اداکاروں نے پوسٹ پر اپنے تبصرے پیش کیے اور پاک بھارت مقابلے میں پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button