بین الاقوامیتازہ ترین

لداخ ایپکس باڈی کا کشمیر کے ریاستی درجہ کے حق میں تحریک کا اعلان

ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایپکس باڈی کے چیئرمیں تھپسن چیانگ اور شریک چیئرمین اصضر کربلائی نے کہا کہ انہوں نے ریاستی درجہ کے حق میں عوامی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایپکس باڈی کے چیئرمیں تھپسن چیانگ اور شریک چیئرمین اصضر کربلائی نے کہا کہ انہوں نے ریاستی درجہ کے حق میں عوامی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھاجپا کی زیر قیادت بھارتی حکومت پر لداخ کے مسائل کے تئیں غیر سنجیدہ رویہ کا الزام لگاتے ہوئے اس علاقہ کے لیڈروں نے اپنے چار مطالبات بشمول مکمل ریاستی درجہ اورخطے کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ لیہہ مقیم چھٹے شیدول کے لئے ایپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے 6 دسمبر کو خطے میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے جس کے بعد مارچ میں لداخ اور کرگل میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی عوامی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایپکس باڈی کے چیئرمیں تھپسن چیانگ اور شریک چیئرمین اصضر کربلائی نے کہا کہ انہوں نے ریاستی درجہ کے حق میں عوامی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے لداخ کے لئے ایک مزید لوک سبھا سیٹ اور دو راجیہ سبھا نشستوں کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ لداخ میں دس ہزار اسامیوں کو تیز تر بنیاد پر پُر کرنے کی بھی مانگ کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button