
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین
کراچی میں عمران خان کا بیانیہ پٹ گیا، پی ٹی آئی میئر کے امیدوار خرم شیرزمان بھی ہار گئے
سابق وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ کراچی میں پٹ گیا، کراچی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا ہے ان کے کراچی میئر کے امیدوار اور صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے ہیں
کراچی : سابق وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ کراچی میں پٹ گیا، کراچی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا ہے ان کے کراچی میئر کے امیدوار اور صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے ہیں۔
کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے خرم شیر زمان کو پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست ہوئی۔خرم شیر زمان کی شکست سے پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے۔
خرم شیر زمان اسی علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔