کاروبار

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی

سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیںتاہم وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کی

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی۔گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی تاہم سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیںتاہم وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکام نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10،10روپے کمی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button