
امریکی صدر کا فیلڈ مارشل کو ظہرانہ دینا یقینا عزت کی بات ہے: عظمٰی بخاری
اسرائیل اور بھارت کا میڈیا کھل کر کہہ چکا کہ ہمارے لیے بانی پی ٹی آئی ہی سوٹ کرتے ہیں: عظمٰی بخاری
(سید عاطف ندیم-پاکستان): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام شعبہ جاتات کے بجٹ میں 30فیصد سے ساڑھے 300فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔تعلیم،صحت،زراعت اور امن و امان کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں ۔نوجوانوں اور خواتین کی ریلیف سکیموں کےلئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔مریم نواز نوجوانوں کو ریاست کےخلاف اکسانے اور اداروں کےخلاف مہم چلانے کی فنڈز نہیں رکھے۔مریم نواز نے نوجوانوں کو اسکالرشپ،لیب ٹاپ اور آسان کاروبار پروگرام کے تحت اربوں روپے کے پروگرام رکھے ہیں۔مریم نواز ایک ماں کی طرح پنجاب کے بچوں کو آگے بڑھتا ہوا اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی خواب نہیں دکھائے۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو عزت اللہ پاک نے دی ہے۔انکی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کےخلاف بڑی فتح حاصل کی ہے۔امریکی صدر کا فیلڈ مارشل کو ظہرانہ دینا یقینا عزت کی بات ہے۔دنیا آج پاکستان کے موقف کے ساتھ چل رہی ہے۔پاکستان نے رافیل طیارے گرائے تو اسکے شیئر نیچے آگئے۔ٹرمپ مودی کے بہت قریبی سمجھے جاتے لیکن اب ٹیبل ٹرن ہو چکے ہیں ۔وزیراعظم پاکستان اور ان کی پوری حکومت نے جس طرح سے ایک مشکل وقت میں پاکستان کو ایک طاقتور ایک مضبوط قوم کے طور پر دنیا کو دکھایا آج دنیا مجبور ہے کہ اس کو پاکستان سے بات کرنی ہے آج ہمیں مجبوری نہیں ہے کہ ہمیں کوئی فون کرے ہمارا کوئی فون اٹھائے نہ اٹھائے ہمیں کوئی بلائے نہ بلائے ۔آرمی چیف کے دورہ واشنگٹن سے پہلے باقاعدہ مہم چلائی گئی وہاں احتجاج کیے گئے۔ پہلے تو یہ بھی بڑا پروپیگنڈا کیا گیا دعوت ہی کوئی نہیں خود ہی چلے گئے ان کو بلایا کسی نے نہیں۔تحریک انصاف والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوتے ہیں اور فیلڈ مارشل ہوں یا وزیراعظم ہوں یہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پاکستان کے فیصلے کرتے ہیں ۔ اس لیے یہ نہیں گیا وہ نہیں گیا یہ ان کی دعوت تھی وہ تشریف لے کے گئے ہیں جب دونوں کی دعوت ہوتی ہے تو دونوں ساتھ جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کے بچے کہاں پل بڑھ رہے ہیں یہ بھی سب کو معلوم ہیں ۔پہلے انکا بہانہ تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی اس لیے ایران اسرائیل جنگ پر بیان نہیں دیا نہ ٹویٹ کی۔اب ملاقات ہوگئی تو بانی پی ٹی آئی نے پوری جماعت کو خاموش رہنے کا حکم دیا۔اسرائیل اور بھارت کا میڈیا کھل کر کہہ چکا ہمارے لیے بانی پی ٹی آئی ہی سوٹ کرتے ہیں ۔ان دونوں ملکوں کا میڈیا کہتا ہمارے عمران خان بہتر ہے۔ ایران کے ساتھ ہم سب کی جذباتی وابستگی ہے۔ ایران کے ساتھ ایک جارحیت ہو رہی ہے۔ راجہ ناصر عباس وہ بھی خاموش ہیں۔انکو بھی شاید بانی پی ٹی آئی نے صرف خاموش رہنے کا کہا ہے۔