پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین
امریکہ سے ضبط شدہ ایرانی جہاز کے عملے کو پاکستان منتقل کردیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ شب عملے کو ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان لایا گیا جسے آج ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
نیوز ڈیسک
اسلام آباد: امریکہ کی جانب سے ضبط کیے گئے ایرانی جہاز ایم وی توسکا کا بائیس رکنی عملہ پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ شب عملے کو ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان لایا گیا جسے آج ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کر دیا جائے گا۔ یہ اقدامات ایران اور امریکہ کے تعاون سے باہمی رابطے کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں۔
پاکستان نے اس طرح کے اعتماد سازی کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے جاری ثالثی کوششوں کے ساتھ ساتھ مکالمے اور سفارتکاری میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔



