پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

پنجاب میں 27نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کے لئے جولائی کا ہدف مقرر

کلو میٹر کے اندر 40منٹ میں فری ہوم ڈلیوری کی سروس سے نہ صرف وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ممکن ہوسکے گی

نیوز ڈیسک
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 27نئے سہولت بازار وں کی تکمیل کے لئے جولائی کا ہدف دے دیا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13سہولت آن دی گو بازار بھی قائم ہوں گے ۔27نئے سہولت بازارو ں میں 1300نئے بزنس شروع ہوں گے ۔
بتایا گیا ہےکہ 600سے زائد افراد کے لئے براہ راست ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔نئے سہولت بازار بننے سے سالانہ 9کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوسکیں گے ۔نئے سہولت بازار میں اوپن مارکیٹ سے40فیصد او رڈی سی ریٹ سے 18فیصد کم نرخ پر سبزیاں اور پھل وغیرہ دستیاب ہوں گے ۔نئے سہولت بازاروں کے قیام سے ساڑھے 8لاکھ سے زائد گھرانوں کو 5ارب 30کروڑ روپے کی بچت ہوگی ۔
نئے سہولت بازار بننے سے مقامی سپلائی چینج اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔سہولت بازار میں دکانداروں کی سیل میں 24فیصد او رمنافع میں 23فیصد متوقع ہے۔سہولت بازاروں میں دکاندارو ں کو مفت بجلی، صفائی اور سکیورٹی سروسز کی مد میں تقریباً 35کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوگی ۔ہر سہولت بازار کے مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔
5 کلو میٹر کے اندر 40منٹ میں فری ہوم ڈلیوری کی سروس سے نہ صرف وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ممکن ہوسکے گی۔بھکر، میانوالی،پاکپتن، راجن پور، مظفر گڑھ،، منڈی بہاؤالدین،راولپنڈی، اٹک او رجہلم کی تحصیلوں میں نئے سہولت بازِاربنیں گے۔ خانیوال،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات اور سرگودھا بھی نئے سہولت بازار پراجیکٹ میں شامل ہیں۔
لاہور،جہلم، بھکر، راولپنڈی، قصور اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں سہولت آن دی گو بازار قائم ہوں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔سہولت بازار میں کم سے کم نرخ پر سبزیاں اور پھل ملنے سے عوام کو واضح معاشی ریلیف ملے گا۔سہولت بازار میں صاف ستھرے ماحول میں بہترین پھل،سبزیاں اور دیگر سامان ارزاں نرخ پر دستیاب ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا ہے کہ سہولت بازار میں پارکنگ، بیٹھنے کے لئے جگہ اور بزرگ شہریو ں کے لئے الگ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔سہولت بازار میں پینے کے صاف پانی،مسجداور فیملی فرینڈلی ماحول فراہم کیاجائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button