یورپتازہ ترین

ماسکو آئل ریفائنری پر یوکرینی ڈرون حملے کے اعتراف کے ساتھ روس کا یوکرین پر حملوں کے تسلسل کا اعلان

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعے کے روز ایک بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

روئٹرز کے ساتھ

روس نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں جمعہ 19 جون کے روز یہ اعتراف کر لیا کہ اس جنگ میں کییف کی طرف سے روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک آئل ریفائنری پر حال ہی میں ایک بڑا ڈرون حملہ کیا گیا، جس سے وہاں آگ لگ گئی تھی۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق یہ یوکرینی ڈرون حملہ ایک دن پہلے ہی کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں روسی دارالحکومت کے مضافات میں ایک ایسی بہت بڑی آئل ریفائنری کو آگ لگ گئی تھی اور اس کی پیداوار روکنا پڑ گئی تھی، جو ماسکو کو صاف تیل کی ترسیل کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہے۔

روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جنگ میں کییف کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی برائے نام ہی تصدیق کی جاتی ہے اور ایسی تفصیلات سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے، جن سے پتا چل سکے کہ کس یوکرینی جنگی حملے میں روس کو کتنا شدید نقصان ہوا۔

ماسکو میں یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آتشزدگی کا شکار ہونے والی آئل ریفائنری (تصویر) ریاستی انتظام میں کام کرنے والے روسی ادارے گیس پروم نیفٹ کی ملکیت ہے
ماسکو میں یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آتشزدگی کا شکار ہونے والی آئل ریفائنری (تصویر) ریاستی انتظام میں کام کرنے والے روسی ادارے گیس پروم نیفٹ کی ملکیت ہےتصویر: REUTERS

ماسکو کے نواح میں آئل ریفائنری پر یوکرینی ڈرون حملہ اتنا بڑا تھا کہ اب کریملن نے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کر دی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اس حملے کے تنائج (مادی نقصانات) کے ازالے (مرمت اور بحالی) کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعے کے روز ایک بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

اس بریفنگ کے دوران جب ایک صحافی نے کریملن کے ترجمان پسیکوف سے یہ پوچھا کہ آیا روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی یوکرینی حملے سے آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ کی ویڈیو فوٹیج دیکھی ہے، تو پیسکوف نے کہا کہ صحافیوں کو ان یوکرینی شہروں کی تصاویر دیکھنا چاہییں، جن پر روسی افواج حملے کر چکی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button