
سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 سعودی شہری ہلاک
آئل کمپنی سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرقی ساحل پر واقع راس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا
رائوٹرز کے ساتھ
آرامکو نے جمعے کو خلیج فارس میں اپنے راس تنورہ ٹرمینل سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کی تھی، جو تقریباً چار ماہ سے معطل چلی آ رہی تھی آرامکو نے جمعے کو خلیج فارس میں اپنے راس تنورہ ٹرمینل سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کی تھی، جو تقریباً چار ماہ سے معطل چلی آ رہی تھی
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئل کمپنی سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کو ملک کے مشرقی ساحل پر واقع راس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 14 سعودی شہری ہلاک ہو گئے۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعلقہ اداروں کی شمولیت سے تحقیقات جاری ہیں۔ آرامکو نے جمعے کو خلیج فارس میں اپنے راس تنورہ ٹرمینل سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کی تھی، جو تقریباً چار ماہ سے معطل چلی آ رہی تھی۔
سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری جنگ بندی معاہدے سے قبل مشرق وسطیٰ کے پیداواری ممالک نے تیل اور گیس کی پیداوار و برآمد میں نمایاں اضافہ کیا، جس کے بعد سعودی عرب بھی تیزی سے کھیپیں روانہ کرنے کی مہم میں شامل ہو گیا۔



