تازہ ترینصحت

افریقہ میں ایبولا کے مصدقہ کیسز دس ہزار سے متجاوز، کانگو سب سے زیادہ متاثر

ایک ایبولا مرکز میں دو طبی اہلکارایک ایبولا مرکز میں دو طبی اہلکار،افریقہ میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ڈیموکرٹیک ریپبلک آف کانگو کے محکمہ صحت نے منگل کو بتایا کہ افریقہ میں ایبولا کی تازہ وبا کے دوران مصدقہ کیسز کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن کی بڑی اکثریت کانگو میں سامنے آئی ہے۔
کانگو کے اعدادوشمار کے مطابق، مئی میں وائرس کی پہلی بار نشاندہی کے بعد سے دس ہزار ساٹھ افراد متاثر اور چار ہزار آٹھ سو ستاسی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ وسطی افریقہ کے اس وسیع ملک کی تاریخ میں ایبولا کی مہلک ترین وبا ہے۔
کینیا، نائجیریا اور یوگنڈا میں بھی کیسز سامنے آئے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ براعظم کے مشرقی، مغربی اور وسطی حصوں تک پھیلی اس وبا پر قابو پانا ایک پیچیدہ کام ہے۔
وبا سے نمٹنے میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا سبب بننے والی ایبولا وائرس کی نایاب قسم ’’بندی بوگیو‘‘ کے خلاف کوئی منظور شدہ ویکسین یا علاج دستیاب نہیں۔
کانگو کے ہمسایہ ملک یوگنڈا میں مجموعی طور پر بیس کیسز اور دو اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اگست کے اواخر میں ملک کو ایبولا سے پاک قرار دیا تھا۔
کینیا میں چھ اکتوبر سے پہلے اس متعدی وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا، تاہم وہاں بھی اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
نائجیریا میں اب تک صرف ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ سوئس خاتون، جو اپنے شوہر کے ساتھ یوگنڈا کے سفر کے بعد وائرس کا شکار ہوئی تھیں، کو پیر کے روز سوئٹزرلینڈ منتقل کر دیا گیا۔
نائجیریا کے محکمہ صحت نے خاتون کے رابطے میں آنے والے ترپن افراد کی نشاندہی کی ہے تاکہ افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
بعض ماہرین کو خدشہ ہے کہ تین اکتوبر کو سوئس جوڑے کی نائجیریا واپسی کے بعد ممکنہ طور پر یہ وائرس وہاں پھیلا ہے۔ ایبولا متاثرہ شخص کے جسمانی رطوبتوں سے رابطے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، متاثرہ خاتون میں سات اکتوبر کو علامات ظاہر ہوئیں۔ انہوں نے گیارہ اکتوبر کو ابوجا میں طبی مدد حاصل کی اور بیس اکتوبر کو ان میں بندی بوگیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button