تازہ ترینمشرق وسطیٰ

خلیجی ممالک کا جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر کیا ہے؟

خلیجی عرب ممالک، جن میں سے بیشتر میں امریکہ کے بڑے فوجی اڈے قائم ہیں، 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے بار بار ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service
(ڈی پی اے، روئٹرز کے ساتھ)

بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کویت میں ایک مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو یہ فیصلہ ایران جنگ کے تناظر میں باہمی فوجی تعاون بڑھانے کے مدنظر کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جی سی سی کے چھ رکن ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایک مشترکہ کمانڈ سینٹر کے لیے ضروری فوجی دستے بھی فراہم کریں گے۔ تاہم فوجیوں کی تعداد یا اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے اجلاس میں کہا کہ خلیجی ریاستوں کی سلامتی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ایران کی ”وحشیانہ جارحیت‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ باہمی فوجی تعاون سے ان ممالک کی اپنی سرزمینوں، اثاثوں اور آبادی کے تحفظ کی صلاحیت مضبوط ہو گی۔

خلیجی عرب ممالک، جن میں سے بیشتر میں امریکہ کے بڑے فوجی اڈے قائم ہیں، 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے بار بار ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

جنگ کے باعث فضائی سفر اور بحری نقل و حمل متاثر ہوئی ہے، جبکہ خطے سے تیل اور گیس کی اہم برآمدات کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی خدشات بڑھ چکے ہیں۔

جی سی سی نے دسمبر 2013 میں کویت میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران ایک متحدہ فوجی کمانڈ قائم کی تھیتصویر: Amiri Diwan of Kuwait/Anadolu/picture alliance

مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر کی افادیت

متعدد اقدامات کے باوجود خلیجی ممالک اب تک مکمل طور پر کوئی مربوط مشترکہ دفاعی نظام قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کے درمیان اس حوالے سے بھی اتفاق رائے نہیں کہ کن خطرات کی صورت میں مشترکہ فوجی ردعمل ضروری ہو گا۔ فوجی قیادت اور کمانڈ کے ڈھانچے سے متعلق امور بھی تاحال حل طلب ہیں۔

امریکہ کے ساتھ دیرینہ سکیورٹی شراکت داری کے باوجود خلیجی ممالک اب پاکستان اور ترکی سمیت دیگر دفاعی اتحادیوں کی تلاش میں بھی ہیں۔

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی ملیشیا کی جانب سے تازہ حملوں اور نئی کشیدگی کے بعد سعودی عرب اس وقت ان حملوں کا سب سے زیادہ سامنا کر رہا ہے۔

ایران جنگ کے دوران تہران کی طرف دیگر خلیجی ممالک کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکہ کے حملوں کے جواب میں تہران کی جانب سے ان ممالک پر مجموعی طور پر ہزاروں ڈرون، میزائل اور کروز میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

خلیجی تعاون کونسل کیا ہے؟

خلیجی تعاون کونسل 1981 میں قائم ہوئی تھی، جو 1979 کے ایرانی انقلاب کے صرف دو سال بعد اور عراق ایران جنگ کے ابتدائی مرحلے کے دوران کا زمانہ تھا۔

چند برس بعد جزیرہ نما شیلڈ فورس قائم کی گئی، جس میں ایک وقت میں تقریباً 40 ہزار فوجی شامل تھے۔ اس فورس کو 2011 میں بحرین میں بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کو دبانے میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم یہ کارروائی بیرونی خطرے کے بجائے داخلی بدامنی سے متعلق تھی۔

جی سی سی نے دسمبر 2013 میں کویت میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران ایک متحدہ فوجی کمانڈ قائم کی تھی۔ اس کا مقصد مشترکہ فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا بھی تھا، تاکہ ان کی سرزمین، فضائی حدود، سمندری حدود اور مفادات کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button