صحت

پنجاب بھرمیں 977 ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق 1001زخمی ہوئے

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 977روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 592افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 977روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 592افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔409معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد(66فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 449ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور51مسافر438اور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ258ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت262متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد74حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ67حادثات میں 69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے1016متاثرین میں 849مرد اور167خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 182افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور576افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 258زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 820موٹر سائیکلز،111آٹو رکشے،100موٹر کاریں،42وین07مسافربسیں،28ٹرک اور127دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button