مشرق وسطیٰ

ملک میں امن اور بھائی چارے کیلئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا، ڈاکٹر اصغر زیدی

وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ ہمیں ملک میں امن اور بھائی چارے کیلئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرناہوگا

لاہور پکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ ہمیں ملک میں امن اور بھائی چارے کیلئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرناہوگا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی مسیحی ملازمین کے زیر اہتمام کرسمس کا کیک کاٹنے کے حوالے فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، اقامتی آفیسر دوم جلیل طارق، سماجی کارکن راجہ منور، چیئرمین مسیح اتحاد کمیٹی چوہدری مشتاق سمیت مسیحی ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ جس طرح پنجاب یونیورسٹی کی ترقی میں ڈینز، اساتذہ، ملازمین کا کردار ہے اسی طرح اسے صاف ستھرا رکھنے میں سینٹری ورکز کا کام بھی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ یکجہتی قائم رہے۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنی روایات کے مطابق رواں سال مسیحی ملازمین کے کرسمس الاؤنس میں ایک ہزارروپے کا اضافہ کررہی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہر سال مسیحی ملازمین کرسمس کا شاندار پروگرام منعقد کرواتے ہیں جس سے دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی میں مذہبی تعصبات سے بالاتر ہوکر سب اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ چوہدری مشتاق مسیح نے کہا کہ ہم ہر سال پنجاب یونیورسٹی میں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ کرسمس کا تہوار مناتے ہیں جس کے لئے تعاون پر انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کرسمس کے موقع پرمسیحی ملازمین کے الاؤنس پر اضافہ کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button