صحت

پنجاب بھرمیں 1152ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق1234زخمی ہوئے

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ254ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1152ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 690افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔544معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 566ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور40مسافر579اور103پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ254ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 100 حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 63حادثات میں 65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1248متاثرین میں 964مرد اور284خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 260افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور628افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ360خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 970موٹرسائیکلز،81آٹو رکشے112 کاریں،31وین13مسافربسیں،25ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button