مشرق وسطیٰ

پنجاب بھرمیں 1130ٹریفک حادثات میں15افراد جاں بحق1168زخمی ہوئے

627معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جر منی): ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1130ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں541افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔627معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں612ڈرائیوز،44کم عمرڈرائیور، 433مسافراور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ224ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت225متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد76حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان70حادثات میں72متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1183متاثرین میں 943مرد اور240خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 226افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 611افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ346زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں950موٹرسائیکلز،75آٹورکشے،138کاریں،24وین11مسافر بسیں،46ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button