کاروبار

گیس کا شدید بحران، ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں گیس کے شدید بحران کے پیش نظر پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ملک بھر میں گیس کے شدید بحران کے پیش نظر پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
گفتگو کرتےہوئے چیئر مین اپٹما رحیم ناصرکا کہنا تھا کہ حکومت نے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس ٹیرف کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن بعد میں ٹیرف 9 ڈالر کرنے کا کہا جس پر بھی تعاون کے لیے تیار تھے۔
رحیم ناصر نے بتایا کہ وزیر توانائی حماد اظہر سےکیپٹو پاور پلانٹ سے نکل کر گرڈ سے منسلک ہونے کی کمٹمنٹ نہیں تھی، ان کی 92 درخواستیں تقسیم کار کمپنیز میں کنکشنز کے لیے موجود ہیں لیکن آج تک عمل نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گیس پریشرکی کمی کے باعث جہاں شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے وہیں صنعتوں میں پیداواری عمل بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button