پاکستاناہم خبریں

امید ہے امریکہ و ایران پائیدار امن کے لیے بات چیت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار

انہوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ پاکستان آئندہ بھی مثبت اور تعمیری سہولت کاری کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران امن کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھیں گے۔
اتوار کی صبح نائب وزیراعظم و وزیر نے ایک بیان میں مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جواب میں دونوں ممالک نے مثبت ردعمل دیا اور وفود بھیجے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر وفود بھیجنے پر امریکہ اور ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل کے لیے ثالثی اور سہولت کاری فراہم کی۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔
انہوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ پاکستان آئندہ بھی مثبت اور تعمیری سہولت کاری کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ ضروری ہے کہ دونوں ملک جنگ بندی کو جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہیں۔‘
انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ دونوں ملک خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
اسحاق ڈار کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیے جانے پر ان کے مشکور ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button