کاروبار

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 30 ہزار31 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 222 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 75 ہزار2 سو76 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71 ہزار 5 سو 40 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار31 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار3 سو66 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 37 کروڑ 61 لاکھ 5 ہزار2سو22 روپے ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر304 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 144 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل، 3 زرعی،1انڈسٹریل اور 289 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 29 ہزار 8 سو41 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 56 لاکھ 29 ہزار 4 سو41 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ، صدر پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ 45 ہزار روپے ، ستوکتلہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور شاہدرہ میں ہی ایک اور ملزم کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button