مشرق وسطیٰ

حکومت پنجاب کیطرف سے لاہور میں 24 نومبر تک ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

انتہائی خطرناک حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں،پابندی سے مستثنیٰ پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہے

لاہور :‌حکومت پنجاب کیطرف سے لاہور میں 24 نومبر تک ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے،کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی،پابندی کو یقینی بنانے کےلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی، ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں،پابندی سے مستثنیٰ پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہے، عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ پابندی کے اطلاق کو 100 فیصد یقینی بنایاجارہا ہے،ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحتمند آپ و ہوا کےلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی، عمارہ اطہر کا۔مزید کہنا تھا کہ لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ہیوی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، روزانہ 60 لاکھ کے جرمانے اور سینکڑوں گاڑیاں و وہیکلز کو بند کروایا جارہا ہے،شہر میں 41 انسدادِ سموگ اسکواڈز بھی تشکیل، کارروائیاں جاری ہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button